وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے اندر سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا نوٹس لے لیا

سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال روکنے کیلئے منظم منصوبہ بندی کے تحت جاندار لائحہ عمل طے کیا جائے،تما م سربراہان محکمہ جات کو ہدایت

جمعہ جنوری 18:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے اندر سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سربراہان محکمہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال روکنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کے تحت جاندار لائحہ عمل طے کریں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کی طالبہ کو سرکاری گاڑی کی طرف سے کچلنے کا بھی سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور اس سانحہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والی طالبہ کے ورثاء کو مکمل انصاف مہیا کیا جائے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر میں سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال روکنے کے لیے ٹھوس اور جاندار اقدامات اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے اندر اب سرکاری گاڑیوں کا ناجائز استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سرکاری گاڑی کے نیچے یونیورسٹی طالبہ کو کچلے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایڈیشنل سیکرٹری سروسز کی سرکاری گاڑی کے دو حادثات میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :