وزیراعظم آزادکشمیر نے قومی روزنامے میں بی ایچ یو کھلی درمن کی تین ماہ سے بندش کی خبر کا نوٹس لے لیا،محکمہ صحت سے وضاحت طلب

جمعہ 11 جنوری 2019 18:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ایک قومی روزنامے میں بی ایچ یو کھلی درمن کی تین ماہ سے بندش کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر وزیراعظم سیکرٹریٹ کے شعبہ شکایات مطالبات کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزادکشمیر کو مکتوب ارسال کیاگیا ہے جس میں بی ایچ یو کھلی درمن کی تین ماہ سے بندش کی وضاحت طب کی گئی ہے اور ڈی جی صحت عامہ سے اس ضمن میں مفصل رپورٹ طلب کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :