وزیراعظم آزادکشمیر نے قومی روزنامے میںلٹنے والی دکانوںاور ڈکیتی کا سراغ نہ لگائے جانے کا نوٹس لے لیا ،رپورٹ طلب

جمعہ جنوری 18:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے قومی روزنامے میںمیرپور کے تھانہ تھوتھال کی حدود میں لٹنے والی دکانوں اور ڈکیتی کا سراغ نہ لگائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر وزیراعظم سیکرٹریٹ شعبہ شکایات عملدرآمد کی طرف سے ایس ایس پی میرپور سے واقعہ کی مفصل تفصیل اور اب تک کی کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی میرپور کے نام جاری کیئے گئے مکتوب میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاملے کو از خود دیکھیں اور ڈکیتی کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :