ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کاگرلز ہائی سکول خورشید آباد کا دورہ

جمعہ جنوری 18:57

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) مظفرگڑھ میں نافذ امتحانی ایمر جنسی کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کا اچانک دورہ کیا، ٹیچر اور طالبات سے تفصیلی بات چیت کی اورتعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں پر ان کی رائے معلوم کی اور ضروری احکامات جاری کئے۔ اس موقعہ پر ٹیچر نے سکول کے اوقات کو ایک گھنٹہ بڑھا دینے کی سبب درپیش آنے والی مشکلات کا ذکر بھی کیا، جسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کوسکول اوقات کے پرانے شیڈول کو بحال کرنے کی ہدایت کردی،البتہ اگر کوئی سربراہ ادارہ یا ٹیچر رضا کارانہ طور پر از خود سکول کے اواقات کے بعد سکول میں رہ کر طلباء و طالبات کی مدد و رہنمائی کرنا چاہے گا تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مزید براں یہ ہدایات بھی جاری کی گئیں کہ ٹیچروں کو سکول اوقات کے بعد ایک گھنٹہ روکنے کی بجائے ان کے فری پیریڈز کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی واضح کیا کہ ایمر جنسی کی صحیح روح یہ ہے کہ اساتذہ رضاکارانہ طور پر امتحانات کی تیاری کے حوالے سے طلباء و طالبات کے ساتھ محنت کریں نہ کہ انہیں اس بات پر مجبور کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :