آپریشن کے لیے لائی گئی خاتون کے پیٹ میں آدھا بچہ ہونے کا انکشاف

بچے کا آدھا حصہ پہلے ہی نکال لیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے انکشاف نے والدین سمیت سب کو حیران کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 جنوری 2019 17:41

آپریشن کے لیے لائی گئی خاتون کے پیٹ میں آدھا بچہ ہونے کا انکشاف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2019ء) آپریشن کے لیے لائی گئی خاتون کے پیٹ میں آدھا بچہ ہونے کا انکشاف، بچے کا آدھا حصہ پہلے ہی نکال لیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے انکشاف نے والدین سمیت سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے سامنے بھارت میں ڈاکٹرز کی سنگین غفلت کی رپورٹ سامنے آئی جس نے سب کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست راجھستان کے ضلع رام گڑھ کے ایک سرکاری اسپتال کے پیرا میڈیکل عملے کی غفلت کے باعث زچگی کے دوران بچے کا نصف حصہ اندر ہی رہ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری اسپتال میں حاملہ خاتون آئی جس کی ڈیلیوری مرد پیرا میڈیکل عملے کے ارکان نے کی۔رپورٹ کے مطابق پیرا میڈیک عملے نے ڈیلیوری کے دوران ہی خاتون کے ورثاء کو کہا کہ زچگی میں پیچیدگیاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے انہیں جودھپور کے اسپتال لے جایا جائے۔متاثرہ خاتون کے ورثاء کو آگاہ کیا گیا کہ خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ آدھا ہے۔

اس کا نصف حصہ پہلے ہی نکالا جاچکا ہے۔مذکورہ خاتون کو جودھپور لانے سے قبل جیسل میر منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں جواب دے کر جودھپور بھیجا گیا۔دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ زچگی کے دوران سنگین غفلت کے بعد جودھپور میں ڈاکٹرز نے خاتون کا آپریشن کیا اور وہ مرتے مرتے بچی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی فریاد پر تعزیرات ہند کے تحت رام گڑھ اسپتال عملے کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس کے بعد اسے اپنی نوعیت کا پہال منفرد کیس قرار دےد یا جا رہا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس تمام معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیے کیونکہ یہ دو زندگیوں کا معاملہ تھا اور اس میں کوتاہی برتنے والوں کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :