ملاکنڈ ،کھڑی تیار فصل کے کھیتوں کو بلڈوزر کرنے کے خلاف شتکاروں کا احتجاجی مظا ہرہ

جمعہ 11 جنوری 2019 19:11

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) پل چوکی کے مقام پر انٹر چینج تعمیر کر نے کے لئے 400سو کنال زرعی زمینوں پر کھڑی تیار فصل گندم پیاز اور سبزیوں کے کھیتوں کو بلڈوزر کرنے کے خلاف سینکڑوں کاشتکاروں کا احتجاجی مظا ہرہ حکومت زرعی زمینوں پر کھڑی فصلوں کا سروے کر کے غریب کاشتکاروں کو معاوضہ فر اہم کر یں بصورت دیگر اپنے بال بچوں کے ہمراہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہو نگے ان خیالات کا اظہار قو می وطن پارٹی کے ڈوثرنل چیئر مین وقوم پرست رہنما محمد ابرار خان یوسفزئی کاشتکاران نمروز خان ،بخت کمال ،رشید خان ،خائستہ محمد ،باچہ رحمن، خائستہ خان ،طوطی خان بہادر خان عبدالمالک طارق اور عبداللہ نے احتجاجی مظاہرہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ غریب کاشتکاروں نے لاکھوں روپے خرچ کرکے پل چوکی کے مقام پر 400سو کنال زرعی اراضی پر گندم پیازاور دیگر سبزیوں کے باغات کاشت کیے ہیں تاہم سوات ایکسپریس وئے کے انٹر چینج تعمیر کرنے کیلئے غریب کاشتکاروں کی تیار فصلوں کو بلڈوزر کر رہے ہیں جو غریب کاشتکاروں کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے انہوں نے کہا کہ غریب کاشتکاروں نے لاکھوں روپے خرچ کرکے زرعی زمینوں پر گندم پیاز کی فصل کاشت کی ہے جو غریب کاشتکاروں کا ذریعہ معاش ہے لیکن حکومت غریب کاشتکاروں کو فصلوں کی معاوضہ فراہم کرنے کی بجائے تیارفصلوں کو بلڈوزر کر رہے ہیں جو ہم کسی بھی صوت برادشت بہیں کرینگے انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان ایم این اے جنید اکبر صوبائی وزیر مال شکیل خان ڈپٹی کمشنر ملا کنڈ اقبال حسین اور ایف ڈبلیواو کے اعلی حکام سے 400 کنال پرکھڑی تیار فصلوں کا سروے کرنے اورغریب کاشتکاروں کو معاوضہ فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا ہے بصورت دیگر غریب کاشتکار اپنے بال بچوں کے ہمراہ وزیر اعلی ہاوس کے سامنے خود سوزی کر نے پر مجبور ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :