علماء کرام امت مسلمہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،ْمولانا فضل الرحمن

سامراج سے آزادی اور وطن عزیز کے اسلامی تشخص کی بقا کیلئے علماء کرام نے لازوال خدمات انجام دیں ہیں ،ْ گفتگو

جمعہ 11 جنوری 2019 19:20

علماء کرام امت مسلمہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،ْمولانا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ علماء کرام امت مسلمہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،ْ سامراج سے آزادی اور وطن عزیز کے اسلامی تشخص کی بقا کیلئے علماء کرام نے لازوال خدمات انجام دیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے مقامی ہسپتال میں جمعیت علمائے اسلام کے سرپرست اعلیٰ بزرگ عالم دین اور شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رح کے تلمیذ خاص شیخ الحدیث مولانا حمداللہ جان باباجی کی عیادت کے موقع پر کیا۔

مولانا فضل الرحمن کچھ دیر حضرت باباجی کے پاس رہے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے خٴْصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے مولانا حمداللہ جان کے فرزند اشفاق اللہ خان اور ڈاکٹروں سے باباجی کی صحت کے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ مولانا فضل الرحمن نے مولانا حمداللہ جان کو امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے ان کی دینی۔ علمی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر حضرت باباجی دامت برکاتھم کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے