حزب اختلاف اپنی سیاست کی خاطر قابل اعتماد اداروں شوکت خانم ،نمل یونیورسٹی کو متنازعہ نہ بنائیں‘ فواد چوہدری

علیمہ خان نہ تو کبھی وزیراعظم رہیں اور نہ ہی وہ کوئی سرکاری عہدہ رکھتی ہیں ،اپنی تمام جائیداد کی وضاحت کر دی ہے

جمعہ 11 جنوری 2019 19:31

حزب اختلاف اپنی سیاست کی خاطر قابل اعتماد اداروں شوکت خانم ،نمل یونیورسٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے حزب اختلاف پرزوردیا ہے کہ وہ اپنی سیاست کی خاطر قابل اعتماد اداروں شوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کو متنازعہ نہ بنائیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پیغام پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے واضح کہاکہ علیمہ خان نہ تو کبھی وزیراعظم رہیں اور نہ ہی وہ کوئی سرکاری عہدہ رکھتی ہیں اور انہوں نے اپنی تمام جائیداد کی وضاحت کی ہے ۔وفاقی وزیر نے افسوس کااظہار کیاکہ مریم اورنگزیب کی سیاست اب بے بنیاد کہانیوں کوجوڑنے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔