بسنت کے نام پر خونی کھیل معصوم جانیں لے رہا ہے، عاطل محمود

جمعہ جنوری 19:41

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) بسنت کے نام پر خونی کھیل معصوم جانیں لے رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر عاطل محمود منے خاں نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا بسنت منانے کی اجازت دینا افسوسناک‘ قابل مذمت ہے بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کر گیا تھا جس کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی