ڈی سی لاہو ر صالحہ سعید کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی کا اجلاس

کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے صاف ستھرے کنٹینرز رکھے جائیںجن کی مرمت ضروری ہے ان کو فوری مرمت کیا جائے

جمعہ جنوری 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) ڈی سی لاہو ر صالحہ سعید کی زیر صدارت ایل ڈبلیو ایم سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں البراک اور اوزپاک کی انتظامیہ، ایل ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی سمیت تمام جی ایم نے شرکت کی۔ البراک اور اوزپاک کی انتظامیہ نے علیحدہ علیحدہ ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔گاڑیوں ، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے طریقہ کار، ملازمین کی تعیناتی ، ٹرانسفر پوائنٹس، ڈمپنگ سائیڈز اور کنٹریکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے صاف ستھرے کنٹینرز رکھے جائیںجن کی مرمت ضروری ہے ان کو فوری مرمت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری یونین کونسلز سے کنٹینرز کو چیک کروایا جائے جہاں سے مرمت کرنے کیلئے کنٹینر اٹھایا جاتا ہے وہاں فوری طور پر دوسرا کنٹینر رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویسٹ ٹرانسفر سٹیشنز کو ایس او پیز کے مطابق چلایا جائے اورایل ڈبلیو ایم سی ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز کی تصاویریں بنا کر دیں اورہر کوڑا دان پوائنٹس اس کی گوگل میپنگ کروائی جائے۔

گندگی پھیلانے اور کوڑا کرکٹ کو گلیوں میں پھینکنے والوں کو سخت جرمانہ کرنے کی تجویز دی گئی اورجرمانے کرنے کا معاملہ کو ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ میں لے کر جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔شہر میں 844پلاٹس کی نشاندہی کی گئی ان پلاٹس میں مسلسل کوڑا پھینکا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ لوگوں کو صفائی ستھرائی کے بارے میں آگاہی دی جائے۔