Live Updates

ضلعی انتظامیہ لاہور کاپولیس کے ہمراہ ضلع کچہر ی لاہور میں عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 11 جنوری 2019 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے پولیس کے ہمراہ ضلع کچہر ی لاہور میں عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور مستنصر فیروز نے کھلی کچری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنُے اور موقع پر اِن کے تدارک کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، پولیس، ہیلتھ ، ایجوکیشن، لیسکو اور سوئی گیس کے افسران بھی موجود تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی جانے والی کھلی کچری میں مجموعی طور پر 85درخواستیں آئیں جن میں سی59ڈی سی آفس او ر دیگر اداروں سے متعلق تھیں اور درخواستوں میں تحریر کردہ مسائل کے بارے میں فوری طور پر افسران کواِن کے حل کی ہدایا ت دی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس سے متعلقہ شکایات پر عمل درآمد کے لیے ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے پولیس حکام کو ہدایات جاری کیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ کھلی کچہریاں ہر جمعہ کو لگائی جائیگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگوں کو بروقت ریلیف ملے اور اِن کھلی کچہریوں کی بدولت عوام الناس کو ریلیف ملے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات