جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ

جمعہ 11 جنوری 2019 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ایم ڈی علی عامر ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمن کامران خان نے استقبال کیا۔جسٹس (ر) قریشی نے اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر میں ٹریفک کنٹرول کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجسٹس(ر)علی اکبر قریشی نے کہاکہ سیف سٹی اتھارٹی کی بدولت شہر کی ٹریفک روانی اور قانون کی عملداری میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

پراجیکٹ کے ڈیجیٹل شواہد سے عدالت کو مدد مل رہی ہے۔سیف سٹیز کے کیمروں سے پولیس کو تفتیش میں مدد مل رہی ہے۔ا نہوںنے کہاکہ سیف سٹیز افسران وٹیم قابل ستائش ہیں جن کی وجہ سے ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :