کراچی ، تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ2019 میں علمی اور کھیلوں کی57 مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 11 جنوری 2019 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) بیت السلام کے زیر اہتمام اسپورٹس اور اکیڈمک مقابلوں کے تیسرے ایونٹ اولمپیاڈ2019 میں علمی اور کھیلوں کی57 مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بیڈمنٹن جونیئر کے فائنل میں دی سٹی اسکول نے جبکہ فٹبال جوننیر کے چار میچوں میں حب اسکول،البدر ہائیر اسکینڈری اسکول،ریفلیکشنز اسکول نے فتح حاصل کر لی۔

علم و ادب میں اسپیلنگ بی جونیئر کے مقابلوں میں بیت السلام تلہ گنگ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تیسرے روز بھی بیت السلام کے زیر اہتمام اولمپیاڈ2019 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ جس میں طلبا نے دلچسپی کا اظہار کیا۔اولمپیاڈ2019 کے مقابلوں کا انعقاد دی انٹیلیکٹ اسکول میں جاری ہے۔ جمعہ کوتقریبا 57مقابلے ہوئے جن میں مختلف اسکول کے طلبا نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تیسرے روزمنعقدہ میچوں میں بیڈمنٹن کے سینئرا ور جونیئر کی33 میچ کھیلے گئے جن میں البدر ہائیر اسکینڈری اسکول،حرا فانڈیشن،دی حب اسکول کراچی،مدرس الانوار،دی انٹیلیکٹ اسکولاور مختلف اسکولز کے طلبا نے حصہ لیا۔ بیڈمنٹن جونیئرکے فائنل میں دی سٹی اسکول کے نارنجھا نے ڈی ایچ اے سی ایس ایس کریک اسکول کے ارباب انس کو شکست دیکر فتح اپنے نام کرلی جبکہ بیکن ہاس اسکول کے ایم ریان تیسرے نمبر پر رہے۔

بیڈ منٹن سینئر کا فائنل (آج) ہفتہ کو ہوگا۔فٹبال کے سینئر اور جونیئر کے 7 میچ کھیلے گئے۔جن میں فٹبال جونیئر کے مقابلوں میں پہلے میچ مین بیکن ہاس پی ای سی ایچ ایس نے 5صفر سے فتح حاصل کی جبکہ حب اسکول نے بحریہ کالج کو 2-1 سے شکست دی۔ البدر ہائیر اسکینڈری اسکول نے ایچ ایم ایس اسکول کو 3-0 سے ہرا دیا۔چوتھا میچ ریفلیکشن اسکول اور سینٹ مائیکل اسکول کے درمیان کھیلاگیا جس میں ریفلیکشن اسکول نے دلچسپ مقابلے کے بعد 2-0 سے فتح اپنے نام کر لی۔

فٹبال سینئر کے مقابلوں میں روٹ ملینم 3-0 سے کامیاب رہا۔بحریہ کالج اور ڈی کے کالج کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ہاف میں میچ برا بر ہونے کی وجہ سے میچ ریفری ن دونوں ٹیموں کو 15 منٹ کا وقت دیا اور پھر میچ برابرہوگیا اور میچ کا فیصلہ پلنٹی پر ہوااور بحریہ کالج نے میچ جیت لیا۔ اولمپیاڈ 2019 کے تیسرے روز علم و ادب کے 6 مقابلوں میں 71 طلبا نے حصہ لیا۔جس میں اسپیلنگ بی جونیئر کے مقابلوں میں بیت السلام تلہ گنگ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ہیپی ہوم لیند اسکول نے دوسری اوردی انٹیلیکٹ اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :