آستانہ عالیہ امینیہ چکوڑی شریف پیر خان صاحب کا دعوت عام کا اعلان

جمعہ 11 جنوری 2019 21:37

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) 13 جنوری دن 10 بجے آستانہ عالیہ امینیہ چکوڑی شریف پیر خان صاحب نے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے پر اہلیان علاقہ کو خصوصی دعوت کا اہتمام ہوگا، علاقہ کے معززین مریدن شرکت کریں گے، جامعہ غوثیہ مظہر الاسلام فتح پور کے علامہ حافظ عبدالغفور مظہری شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آستانہ عالیہ چکوڑی بھیلووال کے سجادہ نشین جامعہ امینیہ کے مہتمم حضرت قبلہ پیر صاحبزادہ فخرالدین المعروف خان پیر صاحب عمرہ شریف ادا کرکے واپس چکوڑی شریف پہنچ گئے ، حضرت مولانا قاری عبدالغفور مظہری صاحبزادہ راشد افتخار عرفانی نذیر احمدنورانی سید جعفر حسین شاہ قاری ممتاز احمد نعیمی نے پیر صاحب کو عمرہ شریف ادا کرنے پر مبارک باد دی پیر صاحب نے عالم اسلام اور خاص طور پر پاکستان کی سلامتی کے لئے دعافرمائی ۔