سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیشنل پریس کلب کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 11 جنوری 2019 22:23

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ پیغامات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے منتخب صدر شکیل قرار، سیکرٹری انور رضا ،سیکرٹری مالیات صغیر چوہدری اور دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں نئے منتخب عہدیداروں کی کامیابی صحافیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پیپلز پارٹی کے قائدین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری عمل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب عہدیدار آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے حق کا دفاع کرتے رہیں گے۔