پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

کچن ایریا میںچوہوںکے فضلہ جات کی موجودگی پر معروف ہوٹل،کولڈ سٹوریج کی بدترین حالت پر ڈیری فارم ممنوعہ گٹکاکی فروخت پر2پان شاپ سیل،05فوڈ پوائنٹس کو118,000کے جرمانے،56کو وارننگ نوٹسز جاری

جمعہ 11 جنوری 2019 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غیر معیاری انتظامات اور ممنوعہ گٹکاکی فروخت پر04فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر118,000کے جرمانے جبکہ 56فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے ناقص اشیائے خورونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف لاہور کے مختلف علاقوں میںکارروائیاں کی۔

ایم ایم عالم روڈ پر چیکنگ کے دوران پارک لیں ہوٹل کو زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال،کچن ایریا میںلال بیگ،چوہوںکے فضلہ جات کی موجودگی اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سیل کیا گیا۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت میںزائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،کولڈ سٹوریج کی بدترین حالت،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر یونائیٹڈڈیری فارم کو سربمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر چوہدری تمباکو اورراجو پان شاپ کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیںآرکیڈین کیفے امپوریم مال کو زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال، کھلے گٹر اور کوڑا دان کی موجودگی پر 50,000جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزوں پر5فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور 1لاکھ18ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔مختلف علاقوںمیں چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نی56فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت گٹکا نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل ہے،صوبہ بھر میں فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔