نواز شریف کی ایک ماہ تک رہائی ہو جانے کی پیشن گوئی

امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے، آصف زرداری، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے، نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو ملاقات ہوگی: خورشید شاہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 21:51

نواز شریف کی ایک ماہ تک رہائی ہو جانے کی پیشن گوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) نواز شریف کی ایک ماہ تک رہائی ہو جانے کی پیشن گوئی، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے، آصف زرداری، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے، نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو ملاقات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات سپیکرز ہاوس میں ہوئی ،ْملاقات میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

سپیکر اسد قیصرنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کی قانون سازی ناگزیر ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ دیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کے درمیان ملاقات ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ نواز شریف ابھی جیل میں ہیں، نواز شریف جب باہر آئیں گے تو ملاقات ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک دو ماہ میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد ہی نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوگی۔