Live Updates

پاکستان میں ایمرجنسی نافذ ہونے والی ہے؟

عمران خان آخری یوٹرن لیں‘ ایمنسٹی کی شکل میں این آر او دیں اور اس جھنجٹ سے ملک اور اپنی دونوں کی جان چھڑا لیں‘ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی باعزت آپشن نہیں بچا اور اگر عمران خان یہ فیصلہ نہیں کرتے تو پھر یہ فیصلہ ایمرجنسی کرے گی‘ ملک میں ایمرجنسی لگے گی اور یہ سارے فیصلے اس ایمرجنسی میں ہوں گے اور ہم بڑی تیزی سے اس ایمرجنسی کی طرف بڑھ رہے ہیں: سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 22:02

پاکستان میں ایمرجنسی نافذ ہونے والی ہے؟
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان میں ایمرجنسی نافذ ہونے والی ہے؟ سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان آخری یوٹرن لیں‘ ایمنسٹی کی شکل میں این آر او دیں اور اس جھنجٹ سے ملک اور اپنی دونوں کی جان چھڑا لیں‘ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی باعزت آپشن نہیں بچا اور اگر عمران خان یہ فیصلہ نہیں کرتے تو پھر یہ فیصلہ ایمرجنسی کرے گی‘ ملک میں ایمرجنسی لگے گی اور یہ سارے فیصلے اس ایمرجنسی میں ہوں گے اور ہم بڑی تیزی سے اس ایمرجنسی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کی جانب سے تحریر کیے گئے تازہ ترین کالم میں تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تیزی سے ایمرجنسی کے نفاذ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنی انا قربان کرنا ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کو این آر او دے دیں۔

جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نرمی برتیں، ان سیاستدانوں سے ان کی دولت حاصل کرکے انہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں رہائش اختیار کرنے دیں۔ ان سیاستدانوں سے حاصل ہونے والی دولت کو ڈیم فنڈ میں جمع کروا کر ڈیموں کی تعمیر عمل میں لائیں۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان آخری یوٹرن لیں ایمنسٹی کی شکل میں این آر او دیں اور اس جھنجٹ سے ملک اور اپنی دونوں کی جان چھڑا لیں، جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی باعزت آپشن نہیں بچا۔ اگر عمران خان یہ فیصلہ نہیں کرتے تو پھر یہ فیصلہ ایمرجنسی کرے گی، جاوید چوہدری کہتے ہیں ملک میں ایمرجنسی لگے گی اور یہ سارے فیصلے اس ایمرجنسی میں ہوں گے۔ اب ہم بڑی تیزی سے اس ایمرجنسی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات