Live Updates

وزیراعظم کے دورہ قطر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

عمران خان 22 جنوری کو خلیجی ملک کیلئے روانہ ہوں گے، قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے، دورے کے دوران پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جائے گی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 22:09

وزیراعظم کے دورہ قطر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) وزیراعظم کے دورہ قطر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو خلیجی ملک کیلئے روانہ ہوں گے، قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے، دورے کے دوران پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد دیوالیہ معیشت ملی۔

تجارتی خسارہ غیر ملکی قرض اور تباہ کن ادارے ملے۔ پی آئی اے ۔ ریلوے سٹیل مل سمیت تمام ادارے خسارے میں تھے۔ گزشتہ حکومت نے اس قسم کے اقدامات اور اعلانات کئے جن کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا۔ اگر گزشتہ حکومتی پالیسیوں پر عمل کرتے تو عوام پر مزید بوجھ پڑتا۔

(جاری ہے)

ہم نے کوشش کی جن ممالک سے دوستی کمزور ہوئی اس کو بحال کیا جائے۔ سعودی حکومت سے تعلقات بگڑ چکے تھے جو ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد بہتر ہوئے۔

سعودی عرب نے ہماری مثبت خارجہ پالیسی کی بدولت 12ارب ڈالر کا پیکیج دیا۔ متحدہ عرب امارات اور چین نے بل ترتیب تین اور دو ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے مہاتیر محمد23مارچ کو سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان آرہے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان 22جنوری کو قطر کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

چین سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ۔ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزارت خارجہ اکنامک ڈپلومیسی کے ذریعے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ سال مشکل فیصلے کیئے۔ آئی ایم ایف کی شرائط نہیں مانی۔ اگر آئی ایم ایف کی شرائط مانتے تو عوام پر بوجھ پڑتا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملکی معیشت انتہائی کمزور تھی ہمارے اقدامات اور پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات میں 4فیصد کمی جبکہ درآمدات میں11فیصد اضافہ ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات