Live Updates

پنجاب حکومت صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی

ہے‘ صحافی کالونی سے متعلقہ ہر فیصلہ صحافی بھائیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا، فیاض الحسن چوہان

جمعہ 11 جنوری 2019 23:08

پنجاب حکومت صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کے مسائل کے حل کے لیے ہر ..
لاہور۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سردار عثمان بزدار اور عمران خان کی قیادت میں اس پرعزم ہے کہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس ستون کی بنیادیں ہمارے صحافی بھائی ہیں۔ حکومت پنجاب جرنلسٹ سوسائٹی کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے اور صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے اپنے دفتر میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت بلال احمد بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد مظفر سمیت پنجاب جرنلسٹ ہاؤ سنگ سوسائٹی کے اہم افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن بلال احمد بٹ نے صوبائی وزیر کو صحافی کالونی فیز ون اور فیز ٹو کے حوالے سے بریفنگ دی اور فیز ون کے بی بلاک اور ایف بلاک سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا صحافی کالونی سے متعلقہ اہم مسائل کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور اگلا مرحلہ ان مسائل کا حل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف صحافت دوست پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہر موقع پر تمام صحافی تنظیموں کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات