سپیکر نے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان کے تقرر کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی

جمعہ 11 جنوری 2019 23:20

سپیکر نے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان کے تقرر کے لئے خصوصی پارلیمانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے حوالہ سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر عمر ایوب خان، سابق سپیکر سیّد فخر امام، رمیش کمار وینکوانی، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا ثناء الله خان، سیّد خورشید احمد شاہ، شاہدہ اختر علی، سینیٹر اعظم خان سواتی، نصیب الله بازئی، مشاہد الله خان اور ڈاکٹر سکندر میندھرو شامل ہیں۔