Live Updates

حکومت ای سی ایل سے نام نکالنے کے عدالتی حکم کی منتظر ہے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

ہفتہ 12 جنوری 2019 02:20

حکومت ای سی ایل سے نام نکالنے کے عدالتی حکم کی منتظر ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک سپریم کورٹ کا تحریر ی حکم نہیں ملتا اس وقت تک وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین بلا ول بھٹو اور آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سپریم کورٹ کا حکومت کے حق میں یا اس کے خلاف جو بھی فیصلہ آیا اس پر عملدرآمد کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ان سیاستدانوں کے نام منی لانڈرنگ نیٹ ورکس اور جعلی بینک اکاؤنٹس میں ان کے ملوث ہونے کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ای سی سی میں ڈالے گئے انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں یہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات