Live Updates

پی ٹی آئی رہنما نے فواد چوہدری کے خلاف بیان دے دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا احتساب کرنا توہین ہے تو یہ غلط ہے۔ قانون اور احتساب کے آگے سب برابر ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 جنوری 2019 10:55

پی ٹی آئی رہنما نے فواد چوہدری کے خلاف بیان دے دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) پی ٹی آئی رہنما رمیش کمار نے فواد چوہدری کے خلاف بیان دے دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا احتساب کرنا توہین ہے تو یہ غلط ہے۔ قانون اور احتساب کے آگے سب برابر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئیے تھا۔

اور نیب کو بھی اپنے کیسز کو مکمل کرنا چاہیے چاہے وہ چھوٹے کیسز ہوں یا بڑے۔ہر کیس کھلا رہے اور اس کی پنڈنگ انکوائری چلتی رہی تو یہ صحیح نہیں ہیں۔اگر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کا احتساب کرنا توہین ہے تو یہ غلط ہے۔رمیش کمار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ قانون اور احتساب کے آگے سب ایک جیسے ہیں۔اگر لیڈر آف اپوزیشن کا احستاب ہو سکتا ہے تو وزیراعظم کا بھی ہو سکتا ہے اور آرمی کے کسی آفیسر کا بھی ہو سکتا ہے اور یہی قانون ہم بنائیں گے اور یہی ریاست مدینہ کا ماڈل ہے۔

(جاری ہے)

رمیش کمار نے کہا کہ علیمہ خان سے متعلق فواد چوہدری کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئیے تھا کیونکہ علیمہ خان سے متعلق کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ٹھیک ہو گا۔جب کہ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی امریکا میں جائیداد ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد سے میڈیا اور اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے پر تحریک انصافکی وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

علیمہ خان کی جائیداد کے حوالے سے ان کی بجائے تحریک اںصاف کی حکومت سے سوال کیا جا رہا ہے۔ تاہم اب تحریک انصاف کی حکومت نے علیمہ خان کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے علیمہ خان کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ وہ میڈیا پر خود اپنا دفاع کریں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف یا حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات