آصف زرداری نے نواز شریف تک پیغام پہنچانے کے لیے احمد محمود کا انتخاب کیوں کیا؟

احمد محمود کے شریف فیملی سے ذاتی تعلقات ہیں اور وہ شہباز شریف کے قریبی دوست ہیں اس لیے آصف زرداری نے اس موقع پر ان کا استعمال کیا۔ معروف صحافی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 جنوری 2019 11:32

آصف زرداری نے نواز شریف تک پیغام پہنچانے کے لیے احمد محمود کا انتخاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ ، رشتہ داروں ،دوستوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے،دو روز قبل شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے رہنمائوں نے کوٹ لکھپت جیلمیں قید سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کیں،اس کے علاوہ سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ احمد محمود نے آصف زرداری کا پیغام نواز شریف تک پہنچایا تاہم یہاں پر یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر آصف زرداری نے اس کام کے لیے احمد محمود کا انتخاب کیوں کیا؟۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے صحافی محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ احمد محمود کی کوئی ایک پارٹی نہیں ہے وہ کبھی ن لیگ میں چلے جاتے ہیں تو کبھی پیپلز پارٹی اور کبھی پی ایم ایل ایف۔

احمد محمود اسی طرح گھومتے رہتے ہیں ان کی چند سیٹیں ہیں جس کی بنیاد پر وہ سیاست کر رہے ہیں۔لیکن اس وقت ان کے شریف فیملی کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں اور وہ شہباز شریف کے قریبی دوست ہیں اور یہی بات دیکھتے ہوئے آصف علی زرداری نے نواز شریف کو پیغام پہنچانے کے لیئے احمد محمود کا استعما کیا۔ویسے چاہے زرداری احمد محمود پر اعتبار نہ کرتے ہوں پر اس موقع پر انہوں نے احمد محمود کو استعمال کیا اور نواز شریف تک پیغام پہنچایا۔

تاہم ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آصف زرداری کس کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ حکومت کے خلاف کام کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔واضح رہے ایک وقت تھا کہ جب ن لیگی کو آصف زرداری کی مدد چایئیے تھی تاہم تب پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین نے کہا تھا کہ وہ ن لیگ کا ساتھ نہیں دیں گے اور اب پیپلز پارٹی پر مشکل وقت ہے تو آصف علی زرداری کو نواز شریف کی مدد اور حمایت کی ضرورت ہے۔