امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 11:53

امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) امریکا میں گندم، مکئی اور سویابین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میںکمی اور دیگر ملکوں میںاجناس کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں گندم کے وقفے سے قبل مارچ کے لیے سودے 7.75 سینٹ بڑھ کر 5.21 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سویابین کے مارچ کے لیے سودے 4 سینٹ بڑھ کر 9.11 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے مارچ کے لیے سودے 2 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.78 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے ۔

متعلقہ عنوان :