امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کی ٹرمپ سے ملاقات،سفارتی اسنادپیش کیں

ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا

ہفتہ 12 جنوری 2019 13:03

امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کی ٹرمپ سے ملاقات،سفارتی اسنادپیش کیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) امریکا میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اپنی سفارتی اسناد صدرڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیں اورسفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔