عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 جنوری 2019 12:37

عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جنوری2019ء) ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے 138پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے جب کہ بھارت126پوائنٹس لے کر دوسرے اور انگلینڈ118پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے 2 بلے باز ٹاپ 10 میں شامل ہیں، بابراعظم نمبر ون اور فخرزمان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بولرز میں افغانستان کے راشد خان کے بعد قومی لیگ سپنر شاداب خان دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جب کہ آل راﺅنڈرفہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں پوزیشن پر موجود ہیں،فاسٹ باولر حسن علی ٹاپ30باﺅلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مختصر فارمیٹ میں آل راﺅنڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے گلین میکسویل کی بادشاہت برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے اور قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔