Live Updates

وزیر اطلاعات کی نو منتخب صدر نیشنل پریس کلب اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد

امید ہے نومنتخب عہدیدارن صحافیوں اور میڈیا ورکرزکے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائینگے، چودھری فواد حسین حکومت آزادیِ اظہارِ رائے کے آئینی و جمہوری حق کے فروغ ، صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گی، بیان

ہفتہ 12 جنوری 2019 13:27

وزیر اطلاعات کی نو منتخب صدر نیشنل پریس کلب اور دیگر عہدیداران کو کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونیوالے صدرشکیل قرار کو ودیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے نومنتخب عہدیدارن صحافیوں اور میڈیا ورکرزکے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں منتخب ہونیوالے صدر شکیل قرار، سیکرٹری پریس کلب انور رضا اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب صحافتی برادری کے ان عہدیداروں پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدارن صحافیوں اور میڈیا ورکرزکے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادیِ اظہارِ رائے کے آئینی و جمہوری حق کے فروغ ، صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات