قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا

ہفتہ 12 جنوری 2019 13:27

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر 14 جنوری کو سہ پہر تین بجے سپیکر لاؤنج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گاجس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسی روز شروع ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کو احسن انداز میں چلانے سمیت دیگر پارلیمانی امور زیر بحث لائے جائیں گے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کی تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔