Live Updates

پی ٹی آئی اپنا ممبرڈراپ کرے، مجھے پی اے سی میں شامل کرے،شیخ رشید

سوموارکوعمران خان کوخط لکھوں گاکہ مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے، کیونکہ میں ایک پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں، شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں اگرعدالت نے بات نہ مانی توکوئی لڑائی نہیں۔وفاقی وزیریلوے کی لاہور میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 جنوری 2019 13:34

پی ٹی آئی اپنا ممبرڈراپ کرے، مجھے پی اے سی میں شامل کرے،شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سوموارکوعمران خان کوخط لکھوں گاکہ مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے، پی ٹی آئی اپنے کسی بندے کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے، کیونکہ میں ایک پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں، شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جارہاہوں اگرعدالت نے بات نہ مانی تومیں لڑائی تونہیں کرسکتا۔

انہوں نے آج یہاں ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کیلئے بھی کسی نے احتجاج کیا ہے۔اللہ ان کوصحت دے۔ جب یہ بیمار ہوں اور چیخیں تواس کا مطلب ہے یہ این آراوکے قریب ہیں۔ تین باروزیراعظم کیلئے کبھی کوئی بندہ باہر نہیں آیا تاہم آج جولوگ نکلیں ہیں ان کومبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پرقائم ہوں ،2019ء پاکستان کی ترقی کا سال ہے۔

عمران خان ملک کومسائل سے نکالے گا۔پاکستان دنیا کی عالمی سیاست کا سال ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے معاملے پر میں سوموارکوعمران خان کوخط لکھوں گاکہ مجھے بھی پی اے سی میں شامل کیا جائے،پی ٹی آئی اپنے کسی بندے کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے، کیونکہ میں ایک پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں۔میں پھر ن لیگ کا احتساب کریں ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں شہبازشریف کیخلاف سپریم کورٹ جارہاہوں اگر سپریم کورٹ میری بات نہیں مانے گی تومیں لڑائی تونہیں کرسکتا۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میں نے کبھی نوازشریف اور شہبازشریف کا نام صاحب کے بغیر نہیں لیا۔میں نے کبھی بیٹیوں کا نام نہیں لیا۔لیکن شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے کہ اس پر 121کیسز ہیں وہ کیا احتساب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دوہفتوں میں ریلوے کو10کروڑ کی آمدن ہوئی ہے۔ریلوے کے پھرکرائے بڑھانے جارہا ہوں۔جس نے 1350روپے والے کرائے میں سفر کرنا وہ کرے، جس نے 1700اورجس نے 7000روپے جانا ہے وہ ان میں سفر کرے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹرینوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے۔ روہڑی ریلوے اسٹیشن پرشاپنگ مال سمیت 100 سے زائد دکانیں قائم کی جا رہی ہیں۔ تمام ریلوے اسٹیشنز پر 15 دن بعد پولیس کو بھی ٹکٹ چیک کرنے کا اختیار ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات