Live Updates

پولیو جیسی خطرناک بیماری کے خاتمہ کیلئے علماء کردار ادا کریں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:32

پولیو جیسی خطرناک بیماری کے خاتمہ کیلئے علماء کردار ادا کریں،ڈسٹرکٹ ..
پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر احمد زمان جمالی نے علماء کرام اور مذہبی رہنماوں پر زوردیا ہے کہ وہ پولیو جیسی خطرناک اور متعدی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے میدان میں آکر آپنی آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے نجات دلائیں۔

(جاری ہے)

وہ تحصیل حرمزئی میں علماء کے ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے، جس سے اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی محمدنعیم عمرانی، سی بی وی منیجر پشین حاجی عمران خان کاکڑ، جمیعت علماء اسلام تحصیل حرمزئی کے آمیر مولانا عبدالکریم، جنرل سیکرٹری مولانا محمد زکریا، مولانا عبدالحنان، مولانا عبدالغفور خادم، عزیزاللہ کاکڑ، مولانا احسان اللہ، اصغر خان اور بخت جمال نے بھی خطاب کیا۔

ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر پشین نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کیلئے ایک روشن چراغ کی مانند ہے، جن کی کوششوں سے معاشرے کو صحیح سمت رہنمائی مل سکتی ہے، صحت جیسے بنیادی مسلہ میں علماء کرام کا انتہائی اہم کردار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات