وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صدارتی ایوارڈ یافتہ افسانہ نگار خالدہ حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:54

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صدارتی ایوارڈ یافتہ افسانہ نگار خالدہ حسین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صدارتی ایوارڈ یافتہ افسانہ نگار خالدہ حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خالدہ حسین افسانہ نگاری میں منفرد مقام رکھتی تھیں،مرحومہ کی اردو ادب کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا۔