نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اور پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی ملک سے باہر چلے گئے

وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کیلئے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا، ترجمان نیب

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:54

نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اور پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب)کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اور پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی ملک سے باہر چلے گئے، لیاقت جتوئی کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ون ٹائم پرمیشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جو اسی دن منظور کرلی گئی جس کے بعد لیاقت جتوئی اسی دن ملک سے باہر چلے گئے۔لیاقت جتوئی نے 4فروری تک کے لیے ملک سے باہر رہنے کی اجازت مانگی ہے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کے لیے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا، جبکہ نیب ترجمان نے بتایاکہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ۔