Live Updates

نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے چند کارکن پہنچے، فواد چودھری

ن لیگ نے کال دی تھی کہ پتا نہیں کوٹ لکھپت جیل کے باہرکیا ہوجائیگا، دراصل ان کا مطالبہ غلط ہے،نوازشریف اور زرداری کرپشن بچانے کی تحریک چلانے جارہے ہیں،وزیراعظم سمجھوتہ نہیں کریں گے،احتساب کا عمل منطقی انجام کوپہنچے گا۔چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 جنوری 2019 14:46

نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے چند کارکن پہنچے، فواد چودھری
جہلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری2019ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے چند کارکن پہنچے،ن لیگ نے کال دی تھی کہ پتا نہیں کیا ہوجائیگا،دراصل ان کا مطالبہ غلط ہے،نوازشریف اور زرداری کرپشن بچانے کی تحریک چلانے جارہے ہیں،وزیراعظم سمجھوتہ نہیں کریں گے،احتساب کا عمل منطقی انجام کوپہنچے گا۔

چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔انہوں نے آج یہاں جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء پی ٹی آئی کی سیاسی تکمیل کا سال تھا جس میں ہم نے عمران خان کووزیراعظم بنایا۔2019ء پاکستان کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف فلیگ شپ، حدیبیہ پیپرزملز، اسٹیل ملز بنا نے کا مافیا ہے۔اسی طرح آصف زرداری نے کمپنیاں بنائیں۔

(جاری ہے)

زرداری گروپ آف کمپنی، پارک لین کمپنی بنائی۔

ان کی سات نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا۔یہ کمپنیاں کام نہیں کررہی تھیں بلکہ صرف کمیشن کھایا جاتا تھا۔فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکن پہنچیں، میں نے دیکھا کہ وہاں 15کارکن پہنچے۔کیونکہ ان کا مطالبہ ہی غلط ہے۔یہ کہتے ہیں عمران خان ہم سے پیسے مانگ رہا ہے اس لیے ہمارے پیسے بچانے کیلئے باہرنکلیں۔نوازشریف اور زرداری نئی تحریک چلانے جارہے ہیں۔

سمجھوتہ کرناہوتا توعمران خان کووزیراعظم ہی کیوں بنایا تھا؟انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل منطقی انجام کوپہنچے گا۔چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو سات مہینے ہوگئے ہیں لیکن ایک وزیرکا کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا،خزانہ پریشان ہوگیا ہے کہ یہ کون لوگ آگئے ہیں کرپشن ہی نہیں ہورہی ہے۔ہم نے چین ، سعودی عرب، ترکی ، یواے ای کے دورے کئے۔ ہم نے مسلم امہ اور کشمیر کی بات کی ہے۔ہم نے قرض نہ لینے کی بات کی اور تجارت بڑھانے کی بات کی ہے۔ہم نے درآمدات کم کرنے اور برآمدات بڑھانے کی بات کی ہے۔ ہماری حکومت نے 540ملین ڈالر مالیاتی خسارہ کم کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات