Live Updates

شکر ہے ہم اسد عمر سے بچ گئے

اسد عمر ن لیگ میں آنا چاہتے تھے جب محسوس کیا کہ ڈار صاحب کی موجودگی میں میری جگہ نہیں تو پی ٹی آئی میں چلے گئے۔شکر ہے ہم بچ گئے ورنہ ہمارے 5 ماہ بھی پورے نہیں ہونے تھے۔ خواجہ آصف کا اسد عمر کی کارگردگی پر تنقیدی ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 جنوری 2019 15:20

شکر ہے ہم اسد عمر سے بچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے وزیر خزانہ اسد عمر سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسد عمر تحریک انصاف میں آنے سے قبل مسلم لیگ ن میں آنا چاہتے تھے لیکن شکر ہے ہم ان سے بچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت سے بہت امیدیں لگائی تھیں تاہم پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی ڈالرکی قیمت بلنند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی اور کہا گیا اسد عمر ایک ناکام منسٹر ثابت ہوئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر پر شدید تنقید بھی گئی ۔اسی حوالے سےخواجہ آصف کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا کہ یہ صاحب شہباز شریف اور نواز شریف کےپاس بھی بڑے چکر لگاتے تھے میٹنگز میں تجاویز دیتے تھے۔

(جاری ہے)

پھر تحریک انصاف میں چلے گئے۔انہوں نے محسوس کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ڈار صاحب کی موجودگی میں میری جگہ نہیں۔ شکرہے ہم بچ گئے نھیں تو ہما رے 5سال کیا 5 مہینے بھی پورے نہییں ہونے تھے۔

واضح رہے ڈالر مہنگا ہونے کے بعد اسد عمر پر شدید تنقید کی گئی تھی۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ کہ اسد عمر کو تو خود کشی کر لینی چاہئیے۔ ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ گیا نہ پٹرول مل رہا ہے اور نہ ہی ملک میں کوئی پیسہ آیا ہے۔جب کہ یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم عمران خان اسد عمر سے استعفیٰ لے لیں گے۔ وزیراعظم کے ترجمان اور مشیر خاص نعیم الحق کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی خبروں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا تھا۔نعیم الحق کا کہنا ہ تھا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات