سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بارش

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:39

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) سرگودھا شہر اور گردو نواح میں ہفتہ کی صبح ہونیوالی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔سرد موسم کے باعث لوگ کنو، سموسے، پکوڑے اور دیگر چٹ پٹی اشیاء سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث دھند کا کافی حد تک خاتمہ ہوا ہے جبکہ دوپہر کے بعدمیں دھوپ نکلنے سے موسم شگوار ہوگیا ۔سورج نکلتے ہی دھوپ کی چادر نے شہر کو نکھار کے رکھ دیا اور لوگ دھوپ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :