صوبائی دارالحکومت میں بوندا باندی سے موسم مزیدسرد

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتہ کے روز بوندا باندی سے موسم مزیدسرد ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد،پشاور، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت چند مقامات پر مزید بارش کا بھی امکان ہے،ہفتہ کے روز لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم اپنا رنگ بدلتا رہا ،کبھی دھوپ ،کبھی ابر آلود اور کبھی بوندا باندی ہو تی رہی۔