کراچی ، رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:59

کراچی ، رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان محمد اقبال عرف شاہین عرف باجا، کامران الرحمان عرف کامی، محمد ناظم الدین عرف کالا اور سلیم احمد خان عرف سلیم سونارا کو گرفتار کیا جوٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

سول لائنز اور درخشاں کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان عبدالزاہد عرف پاشا، آصف علی عرف اسدی، اسلم پرویز عرف تیلی اور ظہیر احمد عرف چینا کو گرفتار کیا جن کا تعلق ایم کیو ایم(لندن)سے ہے۔ ملزمان مسلح لوٹ مار کرنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔