Live Updates

نوازاور زرداری پر ہاتھ ہلکا رکھو یا پھر کچھ لے کر معاملہ ختم کرو

حکومت پر نواز شریف اور آصف زرداری سے معاملات طے کرنے کیلئے شدید دباؤ ہے لیکن عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا ہے کہ کوئی سودے بازی نہیں ہو گی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔فواد چوہدری کی جہلم میں میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 جنوری 2019 16:57

نوازاور زرداری پر ہاتھ ہلکا رکھو یا پھر کچھ لے  کر معاملہ ختم کرو
جہلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری سے معاملہ طے کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری،نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی جب کہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں۔

ان کی 7 نسلوں میں سے کسی نے کام نہیں کیا۔لیکن عمران خان کی قیادت میں عوام نے مافیا کو شکست دی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف ف اور آصف علی زرداری کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ تھا کہا گیا کہ ان دونوں سے کچھ لے دے کر معاملہ ختم کرو بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو۔میں ان لوگوں سے کہتاا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا ہے کہ کوئی سودے بازی نہیں ہو گی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ 2018ء پی ٹی آئی کی سیاسی تکمیل کا سال تھا جس میں ہم نے عمران خان کووزیراعظم بنایا۔2019ء پاکستان کی معاشی تکمیل کا سال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف فلیگ شپ، حدیبیہ پیپرزملز، اسٹیل ملز بنا نے کا مافیا ہے۔اسی طرح آصف زرداری نے کمپنیاں بنائیں۔ زرداری گروپ آف کمپنی، پارک لین کمپنی بنائی۔ ان کی سات نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا۔یہ کمپنیاں کام نہیں کررہی تھیں بلکہ صرف کمیشن کھایا جاتا تھا۔فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکن پہنچیں، میں نے دیکھا کہ وہاں 15کارکن پہنچے۔

کیونکہ ان کا مطالبہ ہی غلط ہے۔یہ کہتے ہیں عمران خان ہم سے پیسے مانگ رہا ہے اس لیے ہمارے پیسے بچانے کیلئے باہرنکلیں۔نوازشریف اور زرداری نئی تحریک چلانے جارہے ہیں۔ سمجھوتہ کرناہوتا توعمران خان کووزیراعظم ہی کیوں بنایا تھا؟انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل منطقی انجام کوپہنچے گا۔چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو سات مہینے ہوگئے ہیں لیکن ایک وزیرکا کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات