Live Updates

وزیراعظم 22 جنوری کوایک روزہ دورے پر قطرروانہ ہوں گے

وزیراعظم امیرقطر اوراعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ مختلف معاہدوں سمیت ایل این جی معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 جنوری 2019 17:12

وزیراعظم 22 جنوری کوایک روزہ دورے پر قطرروانہ ہوں گے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کوایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے، وزیراعظم امیر قطر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مختلف معاہدوں سمیت ایل این جی معاملے پر بھی بات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عمران خان 22جنوری کوایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان دوحہ میں امیر قطر اور اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک قطر تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر میں مختلف معاہدوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان قطری قیادت سے ایل این جی معاملے پر بھی بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے دوران وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، وزیر پٹرولیم  غلام سرور خان، معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سعودی عرب کے دوروں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے وزیرپٹرولیم غلام سرورکے ساتھ آج گوادر پورٹ کا دورہ کیا۔

سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے گوادر میں آئل ریفائنری کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح نے کہا کہ گوادر میں سعودی عرب سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کاخطے میں امن کیلئے بہت اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادرپورٹ دنیا کے اہم خطے میں واقع ہے۔گواد پاکستان، چین اور سعودی عرب کی دوستی کی مثال بنے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات