وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، خیبرٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ حادثات کے نئے بلاک اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اضافی وارڈز کو فعال کرنے کی ہدایت لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اضافی وارڈز تعمیر کئے گئے ہیں، فزیکل کام مکمل ہے تاہم آلات کی خریداری اور تنصیب کے بعد ان وارڈز کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ نے 30 اپریل 2019 تک آلات کی تنصیب سمیت تمام انتظامات مکمل کر کے وارڈز کو فعال بنانے کی ہدایت کردی
ہفتہ 12 جنوری 2019 18:50
(جاری ہے)
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیرخزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا، وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب، وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام الله ، صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اوردیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو شعبہ صحت میں صوبائی حکومت کی مکمل شدہ نئی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو اگاہ کیا گیا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اضافی وارڈز تعمیر کئے گئے ہیں، فزیکل کام مکمل ہے تاہم آلات کی خریداری اور تنصیب کے بعد ان وارڈز کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے 30 اپریل 2019 تک آلات کی تنصیب سمیت تمام انتظامات مکمل کر کے وارڈز کو فعال بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ جس وارڈ میں انتظامات مکمل ہوتے جائیں وہ استعمال میں لائے جائیں۔ تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا سکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ فار کارڈیالوجی کی عمارت بھی مکمل ہے جسے 30 جون2019 تک فعال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ خیبرٹیچنگ ہسپتال کا نوتعمیر شدہ کیجولٹی بلاک بھی مکمل ہے تاہم آلات اور مشینری کی تنصیب کا کام باقی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ دونوں منصوبوں کو ٹائم لائن کے اندر فعال بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے آلات کی خریداری اور تنصیب کے عمل کو تیز تر اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں متعلقہ ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کا فالواپ اجلاس بلانے کی ہدیت کی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوامی مفاد میں تعمیر کی گئی عمارتوں کو بروقت استعمال میں لانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائے ۔انہوں نے سیدو گروپ آف ہستال کی اپگریڈیشن ، داسو ہسپتال ، نوشہرہ میدیکل کالج، برن سنٹراور دیگر سکیموں کو بھی فعال کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے شعبہ صحت میں منصوبوں کی عوامی اہمیت اور علاقے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحات کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہسپتالوں میں ہنگامی ضروریات سے نمٹنے کا اپنا سسٹم موجود ہونا چاہئے تاکہ عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی کے سلسلے میں کسی قسم کا بہانہ نہ رہے۔ ہسپتالوں میں صفائی کا بہترین نظام ہوکیونکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو سہولت دے اور صاف ماحول فراہم کرے۔ اس عمل میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔وزیراعلیٰ نے وویمن اینڈچلڈرن ہسپتال رجڑ میں ڈاکٹروں اور دیگر سٹا ف کی غیر حاضری کا بھی نوٹس لیا اور ان کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدیت کی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے اہل کار سرکاری خزانے سے تنخوا لینے کا جواز نہیں رکھتے ، انہیںڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.