Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کے نام ای سی ایل پر ڈلوانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 18:53

پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کے نام ای سی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سمیت اہم حکومتی شخصیات کے نام ای سی ایل پر ڈلوانے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزارت داخلہ کو یاد دہانی کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ انتظار کے بعد پی پی پی حکومتی شخصیات کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔پی پی وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، وفاقی وزرا پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی، پنجاب کے وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات