سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینلز کو اشتہارات دینے سے متعلق کیس میں صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیئے

اشتہارات سے متعلق معاملات طے پا گئے ‘ڈی جی انفارمیشن /سٹیک ہولڈر سے میٹنگ کرکے رپورٹ پیش کریں‘چیف جسٹس

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:19

سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینلز کو اشتہارات دینے سے متعلق کیس میں صوبائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی ٹی وی چینلز کو اشتہارات دینے سے متعلق کیس میں صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی انفارمیشن عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پی بی اے کے ساتھ کراچی میں میٹنگ ہو چکی ہے،اشتہارات سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سٹیک ہولڈر سے دو دن میں میٹنگ کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔عدالت نے صوبائی حکومتوں کو اشتہارات پالیسی سے متعلق نوٹس جاری کردیا۔کیس کی سماعت اسلام آباد منتقل کر دی گئی ۔