بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، چٹاگانگ وائی کنگز نے کھلنا ٹائٹنز کو سپر اوور میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی،

فرائی لنک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:29

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، چٹاگانگ وائی کنگز نے کھلنا ٹائٹنز کو سپر اوور ..
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وائی کنگز نے کھلنا ٹائٹنز کو سپر اوور میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی، کھلنا ٹائٹنز کی ٹیم سپر اوور میں 11 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 رنز سکی، فرائی لنک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے لیگ کے 11ویں میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بنائے، ڈیوڈ میلان 45، کپتان محموداللہ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، سنزامل اسلام نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں چٹاگانگ وائی کنگز کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 151 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہو گیا، یاسر علی 41، کپتان مشفق الرحیم 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کارلوس بریتھویٹ اور شوریفل اسلام نے دو، دو وکٹیں لیں۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر اوور ہوا، چٹاگانگ وائی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک اوور میں 11 رنز بنائے اور کھلنا ٹائٹنز کو کامیابی کیلئے 12 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کھلنا ٹائٹنز کی ٹیم 9 رنز بنا سکی۔اسطرح چٹاگانگ نے میچ جیت کر لیگ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی۔

متعلقہ عنوان :