Live Updates

حکومت کا فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

دو رکنی کمیٹی قائم،وزیراعظم نےوزیر دفاع اوروزیرخارجہ کورابطوں کی ذمے داری دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 12 جنوری 2019 18:59

حکومت کا فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2018ء ) :حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم نےپرویزخٹک اورشاہ محمودقریشی کورابطوں کی ذمے داری سونپ دی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول کو بیتے 4 سال ہو چکے ہیں ،گزشتہ ماہ سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی منائی گئی،اس سانحے کے بعد وفاقی حکومت نے فوجی عداتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ابتدا میں فوجی عدالتیں 2 سال تک قائم کی گئی تھیں لیکن بعد میں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت ان کے قیام میں توسیع کر دی گئی تھی۔16 دسمبر کو آئی ایس پی آر نے فوجی عدالتوں سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی حکومت نے 717 کیسسز فوجی عدالتوں میں بھیجے جن میں سے 546 نمٹائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

546 میں سے 310 دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی گئی۔

سزا موت پانے والوں میں سے 56 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے جبکہ 254 دہشتگردوں کی سزائے موت قانونی عمل کےباعث زیرالتوا ہے۔جن دہشتگردوں کو سزائے موت سنائی گئی ان میں امجد صابری میریٹ ہوٹل، بنوں جیل حملے،ایس ایس پی چوہدری اسلم حملہ،نانگا پربت میں غیر ملکیوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مستونگ میں فرقہ واریت پھیلانے والے مجرمان کو بھی انہی فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی ہے۔

234 مخلتف مجرموں کو مختلف دورانیے کی سزا سنائی جن میں کم سے کم مدت 5 سال ہے۔فوجی عدالتوں نے 2 ملزمان کو بری بھی کیا ہے۔ فوجی عدالتوں کی مدت جنوری میں ختم ہونے جارہی ہے ۔جس پر حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری بار توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائےگی۔ وزارت قانون نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کامسودہ تیارکر لیا ہے جسے آئندہ ہفتے ایوان میں پیش کیا جائے گا ۔

جبکہ حکومت نے اس معاملے پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق اس معاملے پر اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی۔وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی ہے۔دو رکنی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پراپوزیشن سےرابطہ کریگی۔وزیراعظم نےپرویزخٹک اورشاہ محمودقریشی کورابطوں کی ذمے داری سونپ دی۔حکومتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں سے وزیراعظم کو آگاہ رکھے گی۔ن لیگ،پیپلزپارٹی سےرابطوں میں وزارت قانون ،داخلہ کےتیارکردہ مسودے پیش کریگی۔حکومتی کمیٹی مذاکراتی عمل پر اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کرےگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات