شہباز شریف سے رانا ثنا اللہ کی ملاقات

مجموعی صورتحال اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی

ہفتہ جنوری 19:29

شہباز شریف سے رانا ثنا اللہ کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے ملاقات کر کے مجموعی سیاسی صورتحال اور 14دسمبر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے درمیان ملاقات منسٹرز انکلیو میں ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی قیادت کے خلاف جاری کیسز اور 14دسمبر سے شروع ہونے والے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔رانا ثنا اللہ نے پارٹی صدر شہباز شریف کی صحت بارے بھی دریافت کیا۔