Live Updates

پشاور ،مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت تیئس جنوری تک ملتوی کردی

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:29

پشاور ،مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) پشاور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت تئیس جنوری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان ہرجانے کیس کی سماعت ہوئی ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حبیب قریشی ایڈوکیٹ جبکہ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کی جانب سے غفران اللہ شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی،وزیراعظم کے وکیل نے کیس کی سماعت پشاورمیں کرنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے وزیر اعظم کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا کیس دائر کیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات