Live Updates

سی پیک میں افغانستان کو بھی شامل کرنا چاہیئے ۔ پہلی بار طالبان اور امریکہ بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں،آفتاب شیرپائو

طالبان اورامریکا بات چیت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا افغان حکومت کو شامل کیا جائے،افغانستان میں امن کے ثمرات پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو ہونگے،چیئرمین قومی وطن پارٹی

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:38

سی پیک میں افغانستان کو بھی شامل کرنا چاہیئے ۔ پہلی بار طالبان اور امریکہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سی پیک میں افغانستان کو بھی شامل کرنا چاہیئے ۔ پہلی بار طالبان اور امریکہ بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں،اس موقع کو ضائع نہیں ہونا چاہیئے۔افغانستان کی حکومت کو بھی اس میں فریق بنایا جائے۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو نے اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار طالبان اور امریکہ بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں،مذاکرات کے اس موقع کو ضائع نہیں ہونا چاہیئے،افغانستان کی حکومت کو بھی اس میں فریق بنایا جائے۔

طالبان اورامریکا بات چیت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا افغان حکومت کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں امن کے ثمرات پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو ہونگے،ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کے لئے یہ ایک پہلا قدم ہے،پاک افغان عوام، حکومت اور قیادت کی سطح پر اعتماد بحال کیا جائے،سی پیک میں افغانستان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے،ویزوں کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کی جانب سے نرمی ہونی چاہیے،آفتاب شیر پائو نے تحریک انصاف کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات آج تک سمجھ نہیں آسکیں،معیشت تباہ حال، مہنگائی میں اضافہ، عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے،پہلے کہا کہ قرضوں پر سود نہیں اب پتا چلا ان پربھی سود ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات