ڈائریکٹر میڈیکل سروسز وزیراعلیٰ آفس ڈاکٹر محمد عمران کے والد انتقال کر گئے‘وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ آفس کے ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر محمد عمران کے والدآج قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ جی او آر III سے ملحقہ شیر شاہ قبرستان میں ادا کی گئی اورانہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر محمد عمران کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔