قانون ناموس رسالت میں ترمیم یا تبدیلی نہیں کی جائے گی،فاقی وزیر مذہبی امور

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:38

قانون ناموس رسالت میں ترمیم یا تبدیلی نہیں کی جائے گی،فاقی وزیر مذہبی ..
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) وفاقی وزیر مذہبی امورڈاکٹر پیر محمد نور الحق قادری نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت میں ترمیم یا تبدیلی نہیں کی جائے گی۔استحکام وطن کے لئے قوم کو ایک با پھر تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویثرنل صدر سنی اتحاد کونسل الحاج سرفراز احمد تارڑ کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی، پیر سید جوادلحسن کاظمی، رائو حسیب احمد،مفتی غلام نبی جماعتی ،حافظ محمد منشاء قادری ،حاجی غلام فرید کیلانی،چوہدری عمر سلیم گجر ،ذیشان الیاس میر اور حافظ محمد عدیل عارف مہر شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کا پھیلتا کلچر استحکام پاکستان کے لئے خطرہ ہے۔اسلام کا عروج مدینہ منورہ میں قائم ہونیوالی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست کا مرہون منت ہے ،پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکس بنانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان مخلصانہ کو شش کر رہے ہیں ۔

انتہا پسندی ،دھشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے سے ملکی تقدیر بدل سکتی ہے۔فوج اور عوام نے متحد ہو کر دھشت گردی کی کمر توڑدی ہے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ محراب و منبر سے قرآن و سنت کے پیغام رحمت کو عام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :